پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو این آر او نہیں ملے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے ایاز صادق کو بار بار کال کر رہے ہیں۔ لیکن پی ٹی آئی والوں کو این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے کام ٹھیک تھے تو آپ کو این آر او ملے گا۔ پی ٹی آئی والے پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے اور اب تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا ، سپریم کورٹ
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اپنے ضلع میں امن نہیں ہے۔ اور کُرم میں مذاکرات سے کام نہیں چل رہا تو سختی کریں۔ جبکہ ایک سال ہوچکا ہے اور 26 یونیورسٹیوں میں وی سیز نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن جرگہ ہوا تو اس میں شرکت کی۔ اور امن و امان کی صورتحال پر صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبے کے حالات بدتر ہیں۔ کُرم کی 26 کلومیٹر کی سڑک نہ کھلوانا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔