یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں۔۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے درجہ حرارت کتنا گر جائے گا؟

image

کراچی میں سردی نے اپنی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس کا سبب تیز ہوائیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر قائد میں آج کا کم ترین درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تیز ہوائیں شہر میں وقفے وقفے سے چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جبکہ شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک ہے۔

کراچی کے باسیوں کے لیے یہ سرد اور خشک موسم خوشگوار تبدیلی کا باعث بن رہا ہے، جس میں تیز ہوائیں مزید سردی کا احساس دلاتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.