پی ایس ایل 10، کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

image

پی ایس ایل 10 کے لاہور میں ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

پہلی بار پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے خواہش مند غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا تھا لیکن کئی بڑے ناموں کو کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

ایسے کھلاڑی جو پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے ان میں ٹم ساؤتھی، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، عثما ن خواجہ، شکیب الحسن، جمی نیشم، سرفراز احمد، احسان اللہ، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر اور کرس لین شامل ہیں۔

ملتان، پولیس نے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئےسیکیورٹی پلان جاری کردیا

ان کے علاوہ کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، جو کلارک، لوری ایونز، تیمال ملز، عمران طاہر، ریضا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا اور ایون لیوس کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ ان کے علاوہ منتخب نہ کیے جانے والوں میں دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑ دی تھی اور وہ ڈرافٹ کا حصہ تھے لیکن انہیں کسی ٹیم نے پک نہ کیا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انہیں ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.