پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں شعیب ملک کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور سب سے آخری کیٹیگری ’ سپلیمنٹری‘ میں کئی بڑے ناموں کو فرنچائزز کی جانب سے منتخب کر لیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سپلمنٹری کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی پک میں ریلی میریڈتھ کا انتخاب کیا جبکہ ملتان سلطانز نے جانسن چارلز، لاہور قلندر نے ٹام کیورن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوشل میندس، پشاور زلمی نے الزری جوزف اور کراچی کنگز نے کین ولیمنزکو منتخب کیا ۔

سپلمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راونڈ میں پشاور زلمی نے احمد دانیال ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے راسی وان ڈیرڈوسن، ملتان سلطانز نے شائے ہوپ، کوئٹہ گلیدی ایٹرز نے شان ایبٹ، کراچی کنگز نے محمد نبی اور لاہور قلندرز نے سیم بلنگز کا انتخاب کیا ۔

ان کے علاوہ سپلمنٹری کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شعیب ملک کو جبکہ ملتان سلطانز نے یاسر خان کو پک کر لیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.