سال 2024 میں کتنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے؟ تفصیلات جاری

image

اسٹیٹ بینک نے روش ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی گزشتہ سال کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق 2024 میں ایک لاکھ 27 ہزار 656 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے، 2024 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 713 رہی۔

مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ گزشتہ برس روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.147 ارب ڈالر جمع کرائے گئے اور 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر نکلوائے گئے، 2024 میں ان کھاتوں میں جمع 1.469 ڈالر پاکستان میں استعمال کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں52 ماہ میں 9.342 ارب ڈالر جمع کرائے گئے اور 1.70 ارب ڈالر نکلوائے گئے، 52 ماہ میں 5.911 ارب ڈالر پاکستان میں استعمال کیے گئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.