چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو ہونے کا امکان

image

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور ان کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

افتتاحی تقریب کا وینیو تا حال فائنل نہیں ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے، آئی سی سی پلان پر نظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر بائولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا، کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا۔

گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی آفیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھا، چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.