2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

image

ملک کے معاشی حالات کی بدولت مزید پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے سلسلے میں چلے گئے ہیں۔

2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانی بیرون ملک گئے، یہ تعداد 2023ء میں 8 لاکھ 62 ہزار 625 تھی، اس طرح پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔

بیرون ملک جانے کی تعداد میں کمی آنے کی ایک وجہ خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزا معاملات میں کچھ سختیاں ہیں، جس کی وجہ سے کئی افراد کے ویزے مسترد ہوئے۔

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں ٹیکسز اور مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے، ملک میں لاکھوں کمانے والا بھی پریشان نظر آتا ہے، کم تنخواہ والوں کا تو جینا دوبھر ہوا ہے،زیادہ تر معاشی مسائل ہی لوگوں کو بیرون ملک منتقلی پر مجبور کرتے ہیں۔

بیرون ملک جانے کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو ترسیلات زر کے ذریعے تقویت ملتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے 2024 میں 34.634 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، جو 2023 کے مقابلے میں 31.36 فیصد زیادہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.