ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسنیٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیڈ لائن تک سالانہ گوشوارے جمع نہ کروائے تورکنیت معطل ہوجائےگی،31دسمبرتک 517 ارکان نےسالانہ گوشوارےجمع نہیں کرائےتھے۔
سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید
جب تک گوشوارےجمع نہیں کراتے تب تک ارکان کسی کارروائی میں حصہ نہیں لےسکیں گے،گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے اس کے علاوہ سینیٹ کے 23 ،قومی اسمبلی کے 116 ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے۔
چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار
پنجاب 208،سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے،خیبرپختونخوا 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائےتھے۔