پی ایس ایل 10: شین واٹسن کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ سے معذرت

image

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راوںڈر شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل 10 میں کوچنگ کرنے سے معذرت کرلی۔

ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخیں تبدیل ہونے کے باعث شین واٹسن نے ہیڈکوچ بننے سے معذرت کی، شین واٹسن کی پی ایس ایل کی موجودہ ونڈو مختلف لمبی مدت کے طے شدہ معاہدہ ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی کے مالک ندیم عمر نے شین واٹسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن کی ٹیم کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔

شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے

ندیم عمر کا کہنا ہے کہ شین واٹسن نے بطور کھلاڑی ہمیں پی ایس ایل ٹائٹل جتوایا، جب وہ کوچ بنے تب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار سال بعد پلے آف تک پہنچی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.