فوج نکل جائے تو یہ نالائق ایک دو دن صوبے کو کنٹرول نہیں کرسکتے، فیصل کنڈی

image

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فوج نکل جائے تو یہ نالائق ایک دو دن صوبے کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں امن وامان سےمتعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات حکومت سے ہو رہے ہیں، کہیں اور کوئی بات نہیں ہو رہی، بیرسڑ گوہر خان

انہوں نے کہا کہ میجورٹی سیاسی جماعتوں نے کہا امن وامان خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، میٹنگ میں ہر ممبر نے اپنی رائے دی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے بھی اپنی رائے دی۔

ان کی نالائقی اورنااہلی کی وجہ سے آج صوبے میں دوبارہ بدامنی ہے، یہ اپنے صوبے میں آگ نہیں بجھا سکتے اور اسلام آباد آنا چاہتے ہیں، یہ پہلے مانتے نہیں تھے کہ 9 مئی ہم نے کیا، اب کم از کم مان تو گئے۔

لوگوں نے ٹرمپ کو اپنے دماغ پر کیوں سوار کیا ہواہے، مولانا فضل الرحمان

یہ لوگ کہتے تھے کہ فوج ہمارے صوبے سے نکل جائے،اگر فوج صوبے سے نکل جائے تو یہ نالائق ایک دو دن صوبے کو کنٹرول نہیں کرسکتے، فوج کی طرف سے بالکل پیغام ہے کہ دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، میں نے سوال کیا این ایف سی ایوارڈ میں ملنے والے500ارب کہاں خرچ کئے؟ صوبائی حکو مت نے ان پیسوں کی کرپشن کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائلیں دیکھے جاتے ہیں کہ کتنے پیسے ہیں، خیبر پختونخوا میں کلاس فور کی نوکریاں بھی فروخت کی جارہی ہیں، صوبے میں پرامن احتجاج پرلاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.