ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، رانا احسان افضل

image

وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،ہم نے ملک کے مفاد میں مشکل فیصلے کئے ہیں، آج مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہےہیں۔

ہم نیوز کے پروگرم “ہم دیکھیں گے ” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہا کہ رانا ثنا اللہ  پہلے کہہ چکے  پی ٹی آئی ان چیزوں کی ڈیمانڈ کرے جو ممکن ہوں، جو چیزیں نا ممکن ہیں انہیں مانگیں گے تو کوئی فائدہ نہیں۔

میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، میں عوام کو جوابدہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں لچک نہ دکھائیں تو کامیاب نہیں ہوتے، کل پتہ چلے گا کہ یہ مذاکرات کس طرف بڑھتے ہیں، ہمیں مذاکرات کو مثبت سوچ کے ساتھ دیکھنا چاہیے، مذاکرات سے اچھے کی امید ہے۔

پرامید ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، یہ لکھ کر مطالبات دیں گے تو حتمی بات ہوگی،تحریری طور پر دیتے ہیں تو بات سے ہٹ نہیں سکتے،ان کے ہر مطالبے کو دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا مزید کہ اگر یہ کہتے ہیں اسیران کو رہا کریں تو کیسے طے کیا جائے گا کہ کون سیاسی قیدی ہے، اگر کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں تو اسے جانے دینا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.