امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکاری رنگ لائی اور اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ ہو گیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے کمزور ہونے کے بعد حماس پرشدید دباؤ تھا، بدلی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر حماس کو جنگ بندی کیلئے مجبور کیا۔
مئی میں پیش کئے گئے جنگ بندی منصوبے کو درست شکل میں آگے بڑھایا گیا تھا، مصر،امریکا اورقطرکی ثالثی میں جنگ بندی معاہد ہ ہواہے۔
حماس نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی، فلسطینیوں کا جشن
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ میری حکومت اورانتظامیہ نے کرایا، عملدرآمد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کرائے گی۔
دوسری طرف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جلد غزہ جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی بات چیت کروں گا۔
نومنتخب امریکی صدرنے کہا کہ ہم یرغمالیوں کی سلامتی کے ساتھ گھر واپسی کیلئے پر امید ہیں، جنگ بندی کووسعت دینا چاہتا ہوں۔