کسی بھی صدرکوجرائم پراستثنی نہیں ہوناچاہیے، جوبائیڈن کا الوداعی خطاب

image

واشنگٹن، امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ کسی بھی صدرکوجرائم پراستثنیٰ نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نےالوداعی خطاب میں کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام نے ہماری جمہوریت کو برقرار رکھا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، چین نہیں، امریکا کودنیا کی قیادت کرنا ہے۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ 19جنوری سے نافذ العمل ہوگا، قطری وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ چند امیرافراد کے ہاتھوں میں طاقت آجانے پر فکرمند ہوں، چند لوگوں کے پاس دولت کا جمع ہونا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، امریکی غلط معلومات میں دب گئے۔

سوشل میڈیا پر اطلاعات کی جانچ پڑتال نہیں ہوتی، ہمیں سوشل میڈیا کو جوابدہ بنانا پڑے گا، ہم ٹیکنالوجی، طاقت اور دولت میں بے پناہ اضافے کو ایک جیسا خطرہ سمجھتے ہیں۔

ٹک ٹاک کا امریکہ میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

مصنوعی ذہانت کو حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت پر چین نہیں امریکا کی برتری ہونی چاہیے، میرے دورحکومت میں لاکھوں لوگوں کوروزگارملا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں، خاندانوں اورجمہوریت کی حفاظت کرنی ہے، ملک کی خدمت کرنا میری زندگی کااعزاز رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.