یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت

image

 وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو سہولیات  دینے کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل اور یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے۔

دہشتگردی کو کچلنے کیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہو گا، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکے لیے ترقی یافتہ ممالک کا ماڈل اپنایا جائے، چھوٹے پیمانے کےکاروبار میں خواتین انٹرپرینیورزکے لیے خصوصی پیکج تشکیل دے کر اسے جلد پیش کیا جائے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.