پیٹرول کی قیمت میں اضافہ۔۔ جانیں 1 لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

image

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ!

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی، اور عوام کے لیے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 2 روپے 61 پیسے کے اضافے کے بعد اب ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.