سپین، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ،44 پاکستانی سمیت 50 افراد جاں بحق

image

موریطانیہ سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،افسوسناک واقعے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 44افراد کا تعلق پاکستان سے ہے.

مراکش کے حکام نے بتایا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت86 افراد سوار تھے، کشتی میں سوار 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے ،تارکین وطن کی کشتی2 جنوری کو موریطانیہ سے اسپین کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

تنظیم انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کو6 دن پہلے کشتی لاپتہ ہونے سے آگاہ کیا گیا تھا، ان افراد نے 13 دن کشتی میں انتہائی اذیت ناک گزارے، کشتی میں سوار تارکین وطن کو 13دن کوئی بھی بچانے نہیں آیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کیلئے بلندی درجات کی دعا اورجاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی معاشی صورتحال پراظہار اعتماد اوراطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے کہا انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انسانی اسمگلنگ کیخلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

صدر مملکت کا انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثراقدامات پر زور

صدر مملکت نے بھی کشتی حادثے میں 40 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ،انہوں نے کشتی حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہاراورجاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں پاکستانیوں سمیت 80افراد سوار تھے ،کشتی مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ،رباط میں سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے سفارت خانے کی ٹیم دخلہ روانہ ہوگئی ،وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔

معلومات کیلئے 9207887-051 پررابطہ کیاجا سکتاہے ،معلومات کیلئے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.