موسم شدید سرد رہنے اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.