سعودی کلب النصر سے نیا معاہدہ ، رونالڈو کو روزانہ 16 کروڑ روپے ملیں گے

image

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ رونالڈو کے نئے معاہدے کے مطابق وہ روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو  تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔ رونالڈو کو کلب میں پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو کی برف کے پانی میں تیراکی

النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دُنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔ وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.