یو اے ای نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے 2 عدد ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، جن کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔

ادھر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 72 کروڑ ڈالر موجود ہیں، اس طرح ملک میں کل ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالرز کو رول اوورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.