ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، بھارتی بورڈ کا روہت شرما کے پاکستان جانے کی خبروں پر ردعمل

image

چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما کے  پاکستان آمد کے معاملے پر سیکرٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کا موقف سامنے آ گیا

اس معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، یہ آئی سی سی کے ساتھ ہماری گفتگو کا حصہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے، سب اثرات کو سامنے رکھ کر کوئی قدم اٹھایا جائے گا، بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی سمجھوتے کا فارمولا نکالنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میزبان ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اس صورتحال کا فائدہ پہنچے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام کپتانوں کا روایتی میڈیا سیشن پاکستان میں ہو گا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہو گا جس میں ٹیمیں مدعو ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.