جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججوں کی تعیناتی کی منظوری

image

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں بالترتیب2 اور 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے2 اجلاس ہوئے۔

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے 16 ہزار درخواستیں موصول

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے نامزدگیاں پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے 2  جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ناموں کی منظوری دی۔

سیشن جج اعظم خان اور وکیل انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج نامزد کئے گئے ہیں،بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے سینئر وکیل محمد آصف متفقہ طور پر ایڈیشنل جج نامزد ہوئے۔

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان

سینئر وکلا محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین مینگل اکثریتی ووٹوں سے ایڈیشنل جج نامزد کئے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.