اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 93 کروڑ سے زائد منظور

image

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 93 کروڑ سے زائد کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت قومی تحفظ خوراک کی 91 کروڑ روپے کی  تکنیکی ضمنی گرانٹ،وزارت پاور ڈویژن کی سالانہ ری بیسنگ کی سمری کی منظوری دی گئی ۔

فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی،حکومتی دستاویزات

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کی 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ،وزارت داخلہ کی 94 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی،ضمنی گرانٹ کی منظوری فرنٹیئر کور کے رواں مالی سال کے اخراجات کی مد میں دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بینک گارنٹی کی واپسی کی منظوری کے علاوہ وزارت اوورسیز کی رواں مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔

تیراہ میں آپریشن،عابد تراب سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے آڈٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ،آڈٹ کی تاخیر کی مکمل چھان بین اورایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.