آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ

image

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 3.2 فیصد سےکم کرکے 3 فیصد کردیا۔

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے تاہم گزذشتہ سال کےمقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنےکا امکان ہے جب کہ پاکستان نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔

اکتوبر2024 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3.2 فیصد لگایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.