معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں  بنایا جا سکتا، مولانا فضل الرحمان

image

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں  بنایا جا سکتا۔

چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں، ملک کے ساتھ صرف علماء نے وفاداری کی ہے، حکمران اور سیاست دان کیا کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم امن کے خواہاں ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کررہے ہیں۔ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے،جھوٹ اور دھاندلی کے الیکشن سے حسینہ واجد بھی جیتی تھیں۔

کشتی حادثہ ، وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے خلاف عالمی سازشیں  ہو رہی ہیں،دنیا چاہتی ہے کہ مدارس کا سلسلہ ختم ہو جائے،عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر26 ویں  آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو تباہی آتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے لیے خطرہ تھا،حکومت کے آئینی مسودے میں  اعلیٰ عدالتوں  کے اختیارات محدود کیے گئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،آپ قوم کو معیشت کے اشاریوں سے بے وقوف نہیں  بنا سکتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.