ٹک ٹاک نے ریلیف نہ ملنے پر امریکہ میں ایپلی کیشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

image

بیجنگ: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشنز ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے ریلیف نہیں دیا گیا۔ تو 19 جنوری سے امریکہ میں ایپلی کیشن کی سروسز بند کر دی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن انتظامیہ نے ٹک ٹاک سے متعلق بنائے گئے قانون میں ایپلی کیشن کو ریلیف فراہم نہیں کیا۔ تو مجبوراً ایپلی کیشن سروسز 19 جنوری سے امریکہ میں بند کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کو کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو فروخت کر دیئے جائیں۔ دوسری صورت میں کمپنی کو بند کردیا جائے گا۔

اسی قانون کے خلاف ٹک ٹاک نے امریکہ کی ٹرائل، اپیل اور سپریم کورٹ میں درخواستیں بھی دائر کی تھیں۔ تاہم اسے عدالتوں سے ریلیف نہیں ملا۔ امریکی حکومت کا بنایا گیا قانون کل 19 جنوری سے نافذ ہوجائے گا۔ امریکی صدر کے پاس اختیار ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو 60 سے 90 دن کا ریلیف فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی،حکومتی دستاویزات

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی مدت بھی کل 19 جنوری کو ہی ختم ہو جائے گی۔ اور 20 جنوری کو وہاں نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالیں گے۔

اگر حالیہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا تو خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹک ٹاک کو ریلیف دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.