پیسہ یونیورسٹی میں استعمال ہوا، ایک فیصد بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اسد قیصر

image

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیسہ ایک یونیورسٹی میں استعمال ہوا ہے۔ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ہم ایک فیصد بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین میں جو سزا دی گئی ہے۔ کیا یہ انصاف ہے۔ کیا یہ ہمارا عدالتی نظام ہے کیا یہ انصاف کا نظام ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ ایک یونیورسٹی میں استعمال ہوا ہے۔ اور میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ہم ایک فیصد بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ، ایف آئی اے کے 20 اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع

اسد قیصر نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر کے ساتھ اور ایک سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جبکہ ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے۔ اور ہم نے حکومت کو سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کا موقع دیا۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔ لیکن افغانستان کے ساتھ خراب کر رہے ہیں۔ اور عوام اس حکومت سے نالاں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.