ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے معافی کی اپیل کر دی

image

ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی ادارے اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کے لیے امریکی صدر سے اپیل کر دی۔

عافیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میری سزا معاف کر دیں۔

نیوز ادارے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مل کرکام کرنے پر اتفاق

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی عام معافی ملنےکی امید ہے۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.