ملک بھر میں تین دن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بعد آج سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری آگئی، سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا اب 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 170 روپے کمی ہوئی ہے، جو اب 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا تھوڑا سستا ہوا، جہاں فی اونس قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 2 ہزار 703 ڈالر پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جو خریداروں کے لیے پریشانی کا سبب بنا ہوا تھا۔ تاہم، آج کی کمی نے ایک بار پھر امید کی کرن روشن کر دی ہے۔