ملک سب سے مقدم، صوبے کی عوام ریاست کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

image

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک روزہ نوکنڈی کے دورے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہنرمندی پر توجہ دینی ہوگی، گڈ گورننس پہلی ترجیح ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہوگی، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکری ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گی، بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کارآ رہے ہیں، ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم ایل پی جی پلانٹ کا ریونیو تفتان کے عوام پر خرچ ہوگا، نوجوانوں کا مستقبل تعلیم اور قانونی تجارت سے وابستہ ہے، بارڈر ایریا کے نوجوانوں کو تیل اسمگلنگ سے نکل کر قانونی تجارت کی طرف آنا ہوگا۔

پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے، بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہونے والا ہے، چاغی میں دانش پبلک اسکول کے قیام کیلئے اقدامات کی یقین دہانی  بھی کرائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.