بلوچستان، پشین اور گردو نواح میں برفباری شروع

image

کوئٹہ، بلوچستان کےعلاقے پشین اورگردونواح میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کےعلاقے پشین میں شدید سردی ، برفباری میں گیس اور بجلی دونوں غائب ہیں، سخت ٹھنڈ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید دھند برقرار، موٹرویزکئی مقامات بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

محکمہ نے مزید بتایا کہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے چمن اور گرد ونواح میں کل رات سے انتہائی ٹھنڈی ہوائیں اور بادل چھائے ہوئے ہیں، اس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.