ملتان ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی

image

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے ، پاکستان کے 251 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے 54 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔

مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 197 رنز جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے 6 وکٹیں درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے

قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ  کامران غلام 27 ، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ، روہت شرما قیادت کریں گے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 137 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.