دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5 اور ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے
قبل ازیں پاکستان نے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کامران غلام 27 ، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ، روہت شرما قیادت کریں گے
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 137 رنز بنائے تھے۔