ڈی آئی خان: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غریب اور ضرورت مند بچوں کے لیے یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمائدین، کارکنوں اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غریب اور ضرورت مند بچوں کے لیے یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی۔ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے نظام میں بہترین لائی گئی ہے۔ اور صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے لیے اپنے دل سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔