عمران خان کو ٹھیک سزا ہوئی،بشریٰ بی بی کو سزا دینا عجیب لگ رہا،مفتاح اسماعیل

image

سابق وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے، بشریٰ بی بی کو سزا دینا عجیب بات لگ رہی ہے، ان کے پاس حکومتی عہدہ نہیں تھا۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں نیب نیب کھیل کر سیاست کی ،مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔

امریکی صدر نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں

نواز شريف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا لیکن ن لیگ نے اقتدار کی سیاست کی،شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو پنجاب میں کرپشن کی باتیں نہیں تھیں ،مریم نواز کی حکومت میں کرپشن کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 2کروڑ 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں،سندھ کو وفاق سے جو اربوں روپے ملتے ہیں وہ کہاں جاتے ہیں؟عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں۔

جب میں وزیر خزانہ تھا تو انکم ٹیکس 15 فیصد کیا جو اب بڑھ 49.50 ہو چکا ،سندھ میں 3500 ارب اور پنجاب میں 5 ہزار ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج دیدیا گیا

پاکستان میں بجلی اور گیس سری لنکا، انڈونیشیا ،ملائیشیا اورجنوبی افریقا سے بھی مہنگی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.