افغانستان سے در اندازی کی کوشش کرنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

image
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کرنے والے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’18 اور 19 جنوری کی درمیانی رات خوارج کے ایک گروہ کی پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے در اندازی کی کوشش ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کی نظروں میں آ گئی۔ اور انہوں نے در اندازی کی اس کوشش کو موثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک ہو گئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور ’خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے‘ افغان سرزمین کو استعمال نہیں کرنے دے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.