چیمپئنز ٹرافی، سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

image

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیورٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں میں کھیلنے کا بڑا فائدہ حاصل ہو گا۔ اور اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے۔ کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کے اپنے ملک میں شکست دینا مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی

سنیل گواسکر نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ بھارتی ٹیم کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹورنامنٹ میں بھارت نے مسلسل 10 میچز جیتے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے۔ جبکہ بھارت اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹوٹل 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.