وزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے تحت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عازمین کو مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت دینے کیلئے تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
حج تربیتی پروگرام 22 جنوری کو لی گرینڈ مارکی ہاوسنگ کالونی، شیخوپورہ،23 جنوری کو کرسٹل میرج ہال منڈی بہاوالدین 25 جنوری سے 2 فروری تک فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس، پنجاب یونیورسٹی، لاہورہوگامنعقدہ ہونگے۔
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
30 جنوری اور 31 جنوری کو آرٹس کونسل ہال سرگودھا، 3 فروری کو بھٹہ پیلیس وزیر آباد اورجناح پبلک ہال حافظ آباد، 4 فروری کو ہیون کاسل گوجرانوالہ اور گرانڈ کانٹیننٹل مارکی گجرات، 6 اور 7 فروری کو گورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ کالج اوکاڑہ ہوگا۔
08 فروری کو آرٹس کونسل ہال ساہیوال، 09 فروری کو الغفور گرانڈ مارکی پاکپتن،10 فروری کو ڈی پی ایس سکول قصور،11 فروری کو کراون میرج ہال پتو کی اور گورنمنٹ گرایجوایٹ کالج جھنگ،12 فروری کو ایس اے میرج کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ ہوگا۔
15 فروری کو جوہر ہال چنیوٹ،17 اور 18 فروری کو کیولم مارکی فیصل آباد،19 فروری کو جیسمین ایونٹس سیالکوٹ اور 20 فروری کو نارووال پبلک سکول میں منعقد ہوں گے۔