لوئر کرم: بگن میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

image

لوئر کرم میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، امدادی سامان کے قافلے کی آج پارا چنار روانگی کا امکان ہے،آپریشن کی کامیاب تکمیل کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ملا ہے، جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران قبائلی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا، آپریشن کی کامیاب تکمیل کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ملا ہے، جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، ضرورت پڑنے پر آئندہ بھی امن معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بگن میں سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے پارا چنار کے لیے امدادی سامان کے قافلے کی آج روانگی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.