جے یو آئی ف کی بڑی وکٹ گرگئی، نئی جماعت میں شمولیت

image

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی پرانی پارٹی کو چھوڑ کر نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) چھوڑ دی ہے، رحمت سلام خٹک کی وفاقی وزیر امیرمقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وقاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی جانب سے رحمت سلام خٹک کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

سابق صوبائی وزیر رحمت سلام نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، جے یو آئی کے سابق رہنما جلد ایک تقریب میں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.