2025 کا پہلا پولیو کیس ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ

image

ملک میں 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔

جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے،این آر او نہیں ملے گا،طلال چودھری

سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے جس میں ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

روس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے،ڈونلڈ ٹرمپ

انوارالحق نے والدین سے اپیل کی ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.