گزشتہ دو دن سے سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے سات سو روپے کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 750 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے تک پہنچ گئی ہے
اس کے علاوہ عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 743 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے.