دریائے سندھ پر پہلاحق سندھ کے عوام کا ہے،شاہ محمد شاہ

image

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال بنائے جارہے ہیں،عالمی اصول ہے کہ دریا پر حق سب سے پہلے آخری حصہ کا ہوتا ہے،اس مسئلے پر جلدازجلد سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے،پانی کے مسئلے پر نواز شریف نے سندھ حکومت اور وفاق میں 1991 میں ایک معاہدہ کیا تھا۔

موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے عملہ معطل

معاہدہ کی روشنی میں کوئی بھی صوبہ کسی دوسرے صوبے کے پانی پر حق نہیں رکھتا،آپ بحیثیت وزیر اعظم اس مسئلے پر فوری اجلاس بلائیں۔

پانی پر رائے معلوم کرنے کیلئے سندھ سے ماہرین کو بلایا جائے ،اگر اس میں دیرکی گئی تو یہ وفاق کی بقا کیلئے خطرہ ہے۔

صدر مملکت نے پنجاب میں مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کردیں

وفاق کو برقرار رکھنے کیلئے اس مسئلے پر جلد از جلد سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.