آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا

image

ٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔ پاکستان کا ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔

پیٹ کمنز کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر کردیا گیا،انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3کرکٹرز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

جیسوال، بین ڈکٹ، کین ولمسن ، جو روٹ، ہیری بروک، مینڈس، جیمی اسمتھ، جدیجا، کمنز، میٹ ہنری اور جسپریت بمرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کا ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان، 3 پاکستانی بھی ٹیم کا حصہ

دوسری طرف آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2024 میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

وریندر سہواگ کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں سری لنکا کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سے چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکنبیٹر پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں، آسٹریلیا،بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سمیت کئی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.