کُرم میں امن کیسے آئے گا؟ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا اہم بیان آگیا

image

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا۔

کُرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ہوا جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ امن صرف دستخط کرنے سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی معاہدے کی تمام شقوں پر آپ کے تعاون سے عمل ہوگا، معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق کُرم میں بنکرز گرانے کا عمل جاری رہے گا، فریقین اسلحہ جمع کرائیں گے، کرم میں قیامِ امن کے لیے امن کمیٹی اور عوام حکومت سے تعاون کریں گے، قافلے کی حفاظت کی ذمہ داری امن کمیٹی اور لوگوں کی بھی ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.