سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں تین مختلف آپریشنز، 30 شدت پسند ہلاک

image
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تین مختلف آپریشنز کے دوران 30 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’24 اور 25 جنوری کی درمیانی رات 30 خوارج کو صوبہ خیبر پختونخوا میں تین مختلف آپریشنز کے دوران ہلاک کیا گیا۔‘

’سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنا پر آپریشن کیا جس میں 18 خوارج ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔‘

بیان کے مطابق ’دوسرا آپریشن خفیہ معلومات کی بنا پر ضلع کرک میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک ہوئے۔ جبکہ تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے چار خوارج کو ہلاک کیا جس میں ان کے سربراہ عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص شامل ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ہلاک ہونے والے خوارج، جو علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے، کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔‘

’علاقے میں کسی اور خارجی کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.