خوبصورتی اور اچھی ڈریسنگ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتی، احمد شہزاد

image

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ خوبصورتی اوراچھی ڈریسنگ ہونے کا مجھے بہت نقصان ہوا ہے کیونکہ اس سے سینئراورسابق کھلاڑی حسد کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کرکٹراحمد شہزاد نے کہا کہ ہماری فیلڈ اس طرح کی ہےاگرآپ دکھنے میں اچھے ہیں، آپ کو پہننا اوڑھنا اور بات کرنا آتا ہے تو سینئرآپ سے جلنا شروع ہوجاتے ہیں، مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہاں دشمنی ہوجاتی ہے جہاں سے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ میرے علاوہ اور بھی لوگ ہیں جو اس کا شکاررہ چکے ہیں کہ اگر آپ کی فین فالوونگ بڑھ رہی ہے، لوگ سراہ رہے ہیں تو یہ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتا۔

اللہ کا شکر ہے اپنے آپ کو صحیح طریقے سے دکھانے کی کوشش کی اور یہ ملک کیلئےکیا جلن کا شکارافراد یہ نہیں سوچتے کہ آخر میں ہم اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم چھوٹے علاقوں سے آئے ہوئے ہیں، انار کلی لاہور میں رہتا تھا، ہمارے ساتھ ملک کا نام جڑا تو خود کو اچھا دکھایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.