امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بارش سے بجھنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں سے درخت گرنے کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
لاس اینجلس کادورہ، آگ سے بہت نقصان ہوا، حکومت عوام کے پیچھے کھڑی ہے، ٹرمپ
محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ہی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہرہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، آگ کے باعث لاس اینجلس سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔