بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کامیابی کیلئے کئے اپنے سب سے بڑے سمجھوتے کا ذکر کردیا۔
اداکارہ رشمیکا نے کہا کہ 2016 سے فلم انڈسٹری میں متحرک ہیں، اس دوران مہیش بابو، الو ارجن، وجے دیوراکونڈا اور کارتھی جیسے بڑے اداکاروں کے روبرو کامیاب پرفارمنس دی۔
معروف فنکار کبریٰ خان اور گوہر رشید کا شادی کا اعلان
انہوں نے کہا میں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کامیابی کیلیے خاندان کے وقت کو قربان کیا یہی ان کا سب سے بڑا سمجھوتا ہے۔
میں نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے سفرمیں ذاتی زندگی میں کتنی قربانیاں دیں، وہ تو اپنی بہن کو بڑا ہوتا دیکھنے سے بھی محروم رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدہ نے فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی میں توازن نہیں بنایا جا سکتا، کسی ایک کی قربانی دینی پڑے گی۔