تحریک انصاف 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہو تو عمران خان سے ملاقات کرا دینگے ، حکومت کی پیشکش

image

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہو تو عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔

ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے۔

حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے حق میں ہوں یا نہیں ، 28 جنوری سے پہلے فیصلہ نہیں کریں گے تاہم ہم نے 80 فیصد کام کر لیا ہے ، باقی بھی کر لیں گے لیکن شرط ہے پی ٹی آئی 28 جنوری کو آنے کو تیار ہو۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انسانی حقوق کی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دے کر عالمی اداروں میں ہلچل پیدا کرنا چاہتی ہے اور پاکستان کو دنیا کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہتی ہے شاید اس لئے مذاکرات سے گریز کر رہی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نہ بننے کی وجہ سے مذاکرات ختم کیے گئے، شیخ وقاص اکرم

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوشش کررہی ہے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملائے لیکن اگر کسی عالمی سازش کی طرف معاملہ گیا تو مولانا فضل الرحمان اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.