غزہ کے مکینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک دو لاکھ سے زیادہ مکین شمالی غزہ میں لوٹ چکے ہیں۔ حکومتی اندازوں کے مطابق غزہ شہر اور شمالی حصے میں ایک لاکھ پینتیس ہزار ٹینٹ ان لوگوں کے لیے ضرورت ہیں جو اپنے علاقوں میں لوٹ رہے ہیں لیکن ان کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
- خبر رساں ادارے اے ایف پی نے غزہ میں موجود ایک سکیورٹی افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد شمالی غزہ کی جانب دو گھنٹے پیدل چل کر لوٹ چکے ہیں۔
- سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی
- پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مغوی ملازمین کی بازیابی کے لیے لکی مروت میں شٹر ڈاؤن ہرتال کی جا رہی ہے.
- لبنان اور امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے
- حماس کی جانب سے رواں ہفتے رہا کیے جانے والے قیدیوں میں اسرائیلی شہری ابیل یہود بھی شامل ہوں گی: اسرائیلی وزیرِ اعظم
- نتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو شمالی غزہ لوٹنے کی اجازت دی جائے گی
- حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوسکا
- لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں
شمالی غزہ میں دو گھنٹوں میں ’دو لاکھ‘ بے گھر فلسطینیوں کی واپسی